ہومبریکنگ نیوزنو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے اہم ملاقات، ناراضی ختم ہونے کا امکان

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے اہم ملاقات، ناراضی ختم ہونے کا امکان

بنی گالہ(آئی پی ایس )نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی مظفرآباد سے اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں انہوں نے ناراض پارٹی صدر شاہ غلام قادر کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان سے اہم ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پارٹی امور سمیت مختلف اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نو منتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی نے پارٹی صدر شاہ غلام قادر سے ناراضی ختم کرنے کی درخواست کی۔

ذرائع کے مطابق شاہ غلام قادر کی جانب سے نو منتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کو مثبت جواب دیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد دونوں رہنماں کے درمیان سیاسی کشیدگی میں کمی کے آثار پیدا ہوگئے ہیں۔پارٹی صدر شاہ غلام قادر کی ناراضی کے معاملے پر برف پگھلنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ نو منتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کی جانب سے اختلافات ختم کرنے کے لیے کی جانے والی کوششیں رنگ لانے لگی ہیں اور شاہ غلام قادر سے معاملات بہتر ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔

بیرسٹر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے ملاقات کو پارٹی اختلافات ختم کرنے کی کوششوں میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم نامزد کرنے پر شاہ غلام قادر نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا، اور وزیراعظم کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔