ہومتازہ ترینحکومت پنجاب کا تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ فوجی اہلکاروں سے کرانے کا فیصلہ

حکومت پنجاب کا تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ فوجی اہلکاروں سے کرانے کا فیصلہ

لاہور(آئی پی ایس) حکومت پنجاب نے تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کیلئے فوجی اہل کاروں کی بھرتی کرنے کی منظوری دیتے ہوئے ان کی بھرتیوں کا پراسس بھی شروع کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 22 اضلاع میں فوجی ملازمین بطور مانیٹرنگ اینڈ ایو ملیوشن آفیسرز “ایم ای اوز بھرتی کئے جائیں گے، بھرتی ایک سالہ کنٹریکٹ پر ہوگی، 60 ہزار روپے تنخواہ اور محکمہ تعلیم رولز کے مطابق تمام دیگر سہولیات و مراعات بھی حاصل ہوں گی۔

مانیٹر نگ کے لیے سرکاری موٹر سائیکل بھی فراہم ہوں گے، ایک سال بعد کنٹریکٹ میں توسیع کی گنجائش بھی موجود ہے، یہ بھرتیاں پنجاب ایجو کیشن فاؤنڈیشن ”پ یف“ کے تحت ہوں گی۔

اہلکاروں جی سی اوز ، این سی اوز سے 7 ستمبر تک درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں، عمر کی حد 30 سے 55 سال، تعلیم گریجویشن رکھی گئی ہے، پنجاب کا ڈومیسائل لازم ہوگا۔

آئی ٹی شعبے میں تجربہ اور صحتمند ہونا ضروری ہے، پہلے مرحلے میں 28 مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوشن آفیسرز “ بھرتی ہوں گے جن میں 21 فوجی اور 7 سویلین بھرتی کئے جائیں گے۔

دوسرے مرحلہ میں دیگر اضلاع کے لئے الگ بھرتیاں ہوں گی۔ علاوہ ازیں ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کے اسکولوں میں ڈیلی ویجز پر عارضی بنیاد پر لمپ سم تنخواہوں پر ٹیچنگ ملازمت کرنے والے ڈیڑھ لاکھ اسکول ٹیچنگ انٹرنیز کے ختم ہو نیوالے کنٹریکٹ میں 9 ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

سمری وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو منظوری کے لئے بھیج دی گئی، کنٹریکٹ جاری تعلیمی سیشن مارچ 2027 تک ہو گا جیسے ہی سمری منظور ہوگی نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔