ہومبریکنگ نیوزسانحہ پمز کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، وجوہات و ذمہ داروں کا تعین، کارروائی کی سفارش

سانحہ پمز کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، وجوہات و ذمہ داروں کا تعین، کارروائی کی سفارش

اسلام آباد: سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی، رپورٹ میں ذمہ داروں کا تعین اور کارروائی کی سفارش کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ انکوائری کمیٹی کے سربراہ سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان نے رپورٹ جمع کروائی، رپورٹ رات گئے وزیراعظم کے مشیر توقیر شاہ کے دفتر میں جمع کروائی گئی، مندرجات اور سفارشات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ پبلک کرنے کا اختیار وزیراعظم کو دیا گیا، رپورٹ پر انکوائری کمیٹی کے تمام اراکین کے دستخط ہیں، کمیٹی نے سانحہ پمز کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین بھی کیا، ریسکیو ٹیموں کو امدادی کاروائیوں میں درپیش مسائل کا بھی ذکر کیا گیا۔
رپورٹ میں پمز کے متعلقہ غیر حاضر عملے کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں مستقبل میں ایسے حادثات سے بچنے کےلئے سفارشات بھی دی گئی ہیں، پمز کی انتظامیہ اور ڈاکٹروں کے انٹرویوز بھی رپورٹ کا حصہ ہیں، فائر بریگیڈ ریسکیو ٹیموں کے بیانات بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں پمز ہسپتال میں علاج اور ناکافی سہولیات کا ذکر کیا گیا، کوئی بھی چیز عالمی معیار کے مطابق نہیں، ذمہ داروں کے خلاف وزیراعظم کو کارروائی کرنے کی فوری سفارش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے رپورٹ کی روشنی میں فوری ایکشن کا فیصلہ کر لیا، متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف جلد کارروائی کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔