ہومبریکنگ نیوز’صہیونی لابی سرگرم ہے‘، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کی کوریج پر سخت ردعمل

’صہیونی لابی سرگرم ہے‘، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کی کوریج پر سخت ردعمل

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اسکائی نیوز کی کوریج پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی لابی سرگرم ہے اور پاکستان کو مسلم امہ کو متحد کرنے کی کوششوں کے باعث ایک خطرے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اب ’عمران خان پروجیکٹ‘ کو دوبارہ زندہ اور شروع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
خواجہ آصف نے ایک الگ پوسٹ میں اسکائی نیوز سے سوال کیا کہ کیا وہ اپنے ناظرین کو غزہ اور مغربی کنارے کے ان ہزاروں فلسطینی قیدیوں کے بچوں کے انٹرویوز بھی دکھائے گا جو اسرائیلی جیلوں میں جنسی تشدد، تشدد اور بغیر مقدمے کے قید کا سامنا کر رہے ہیں؟
یہ بیان ایک پوسٹ کے ردعمل میں سامنے آیا جس میں احمد حسن العربی نے اسرائیلی ڈرونز ’ہیروپ‘ اور ’ہیرون‘ کے اسکائی نیوز کو دیے گئے مبینہ انٹرویوز پر طنزیہ انداز میں تنقید کی تھی۔
احمد حسن العربی نے اپنی پوسٹ میں عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلمان کو اسرائیلی ڈرونز ہیروپ اور ہیرون قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اسرائیلی ڈرونز ایک بار پھر میدان میں ہیں۔ ان کے مطابق دونوں ڈرونز نے اسکائی نیوز کو انٹرویو دیا، جس کی توثیق اور تشہیر بین گولڈ اسمتھ نے کی، جنہیں انہوں نے ڈرونز کا ’ماموں‘ قرار دیتے ہوئے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کا کھلم کھلا حامی قرار دیا۔
خواجہ آصف نے احمد حسن العربی کی پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے بیان میں ’صہیونی لابی‘ کی سرگرمیوں اور پاکستان کے خلاف مبینہ سیاسی دباؤ کا ذکر کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔