ہومپاکستانچارسدہ میں 8سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، نیشنل کمیشن آن رائٹس آف چائلڈ کا نوٹس

چارسدہ میں 8سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، نیشنل کمیشن آن رائٹس آف چائلڈ کا نوٹس

اسلام آباد(سب نیوز) نیشنل کمیشن آن رائٹس آف چائلڈ (این سی آر سی)نے خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں 8 سالہ بچی سے مبینہ جنسی زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔بچی کی والدہ کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تاہم مبینہ ملزم تاحال گرفتار نہیں ہو سکا۔این سی آر سی نے کہا ہے کہ کمیشن متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہے اور کیس میں ہونے والی پیش رفت کی کڑی نگرانی جاری رکھے گا۔کمیشن نے بچوں کو جنسی استحصال اور ہر قسم کے تشدد سے تحفظ فراہم کرنے اور بچوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملات میں انصاف تک رسائی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔