ہومتازہ تریناعلی تعلیمی کمیشن کے چیئرمین کی ترک سفیر سے ملاقات ، اعلی تعلیم کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر گفتگو

اعلی تعلیمی کمیشن کے چیئرمین کی ترک سفیر سے ملاقات ، اعلی تعلیم کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر گفتگو

اسلام آباد(سب نیوز) چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران اعلی تعلیم، تحقیق اور علمی تبادلے کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلیمی شراکت داری کو وسعت دینے اور طلبہ و اساتذہ کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔