ہومبریکنگ نیوزبرطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے اسرائیلی فوج کے متنازع فیصلے کو شرمناک قرار دیدیا

برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے اسرائیلی فوج کے متنازع فیصلے کو شرمناک قرار دیدیا

لندن(آئی پی ایس )غزہ میں ورلڈ سینٹرل کیچن کے 7 امدادی کارکنوں کی شہادت پر اسرائیل کی جانب سے فوجداری تحقیقات آگے نہ بڑھانے کے فیصلے پر برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے شرمناک قرار دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تینوں ممالک نے مشترکہ بیان میں کہا کہ دو سال سے زائد عرصے سے اسرائیل پر اس واقعے کی فوری اور مکمل تحقیقات پر زور دیتے آئے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے ہمارا یہ مطالبہ بھی رہا ہے کہ اسرائیل تحقیقات مکمل کرکے ذمہ داروں کو جلد از جلد احتساب کو یقینی بنایا جائے تاہم اسرائیلی فوج کا تحقیقات ختم کرنے کا اعلان انتہائی مایوس کن اور قابلِ مذمت ہے۔

برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے مشترکہ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اسرائیل کا عالمی یومِ انسانیت کے موقع پر تحقیقات ختم کرنے کا اعلان کرنا مزید افسوسناک عمل ہے۔یاد رہے کہ یہ واقعہ یکم اپریل 2024 کو پیش آیا تھا جب اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے میں ورلڈ سینٹرل کیچن کی گاڑیوں کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں 3 برطانوی، ایک امریکی نژاد کینیڈین، ایک پولش، ایک آسٹریلوی اور ایک فلسطینی شامل تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔