مسقط: عمان میں غیر ملکی کارکنوں کیلئے خصوصی ورک پرمٹ سروس متعارف کروادی گئی۔
وزارت محنت کے مطابق مخصوص پیشوں میں غیرملکی کارکن ورک پرمٹ کیلئے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔
وزارت محنت نے بتایا کہ خصوصی ورک پرمٹ اسکیم میں 9 پیشہ ورانہ گروپس شامل ہیں، گھریلو ملازم، بچوں کی دیکھ بھال اور ڈرائیونگ کے لیے ورک پرمٹ کی سہولت ہوگی۔
اس کے علاوہ باغبانی، رہائشی سکیورٹی گارڈز اور گھریلو صحت کے معاونین بھی اسکیم میں شامل ہیں۔
