ہومپاکستانپاکستان فرانس تعلقات مزید مستحکم بنانے پر زور، فرانسیسی سفیر نکولس گیلے کی نائب وزیراعظم سے الوداعی ملاقات

پاکستان فرانس تعلقات مزید مستحکم بنانے پر زور، فرانسیسی سفیر نکولس گیلے کی نائب وزیراعظم سے الوداعی ملاقات

اسلام آباد(سب نیوز)فرانسیسی سفیر نکولس گیلے نے آج نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے الوداعی ملاقات کی۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے فرانسیسی سفیر کو پاکستان میں اپنی سفارتی ذمہ داریاں مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور پاکستان اور فرانس کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں ان کی خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ باہمی اور علاقائی امور پر اعلی سطحی روابط، مذاکرات اور مسلسل سفارتی رابطوں کا سلسلہ برقرار رہنا چاہیے۔فرانسیسی سفیر نکولس گیلے نے اپنے دورِ سفارت کے دوران تعاون اور حمایت پر نائب وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔