اسلام آباد (سب نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے اہم ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق، دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں حالیہ علاقائی پیشرفت اور باہمی دلچسپی کے امور پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔
گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں رونما ہونے والی حالیہ پیشرفت کا جائزہ لیا اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقع پر دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں اور مشترکہ امور پر دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے اور مضبوط بنانے کے عزم کو دہرایا گیا۔
ترجمان کے مطابق، دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر مکمل اتفاق کیا کہ درپیش علاقائی چیلنجز سے نبردآزما ہونے، کشیدگی کے خاتمے اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات، مکالمہ اور سفارت کاری ہی واحد اور درست حکمتِ عملی ہیں۔
پاکستان اور ترکیہ کا خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
