ہوماسلام آبادہیپاٹائٹس کے خاتمے کی قومی کوششوں کو اہم تقویت، اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال سرکاری اسکریننگ نیٹ ورک کا حصہ بن گیا

ہیپاٹائٹس کے خاتمے کی قومی کوششوں کو اہم تقویت، اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال سرکاری اسکریننگ نیٹ ورک کا حصہ بن گیا

اسلام آباد (سب نیوز )ڈاکٹراکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو حکومتِ پاکستان کے ہیپاٹائٹس اسکریننگ نیٹ ورک میں شامل کرتے ہوئے باضابطہ اسکریننگ سائٹ فعال کردی گئی ہے۔ اسکریننگ سائٹ کا افتتاح وزیراعظم کے قومی پروگرام برائے خاتمہ ہیپاٹائٹس پاکستان کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیا اللہ خان داوڑ نے کیا۔ یہ اقدام عالمی یومِ ہیپاٹائٹس 2026 کے موقع پروفاقی وزیرِ صحت سید مصطفی کمال کی سربراہی میں وزارتِ صحت کی جانب سے ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو وزیراعظم کے قومی پروگرام برائے خاتمہ ہیپاٹائٹس سی کا فوکل پوائنٹ مقرر کیے جانے کے بعد سامنے آیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر ضیا اللہ خان داوڑ نے کہا کہ حکومت ہیپاٹائٹس کی اسکریننگ عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے، کیونکہ بروقت تشخیص سے علاج جلد شروع اور سنگین پیچیدگیوں سے بچا ممکن ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کی طبی صلاحیت، جدید سہولیات اور وسیع مریضوں تک رسائی قومی اسکریننگ پروگرام کو مزید مثر بنانے میں مدد دے گی اور یہ سرکاری و نجی شعبے کے موثر اشتراک کی عملی مثال ہے۔جی اے کے ہیلتھ کیئر انٹرنیشنل اور ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر یاسر خان نیازی نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کی اسکریننگ محض طبی اقدام نہیں بلکہ قومی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ جب لاکھوں افراد ہیپاٹائٹس کے ساتھ زندگی گزار رہے ہوں اور بیشتر کو اپنی بیماری کا علم نہ ہو تو اسکریننگ قومی پالیسی اور ایک فرد کی زندگی کے درمیان پل بن جاتی ہے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ بیماری کی پہلے تشخیص کریں، لوگوں کو بروقت علاج سے جوڑیں اور قابلِ تلافی تکلیف سے بچائیں. انہوں نے بیماری سے بچا، بڑے پیمانے پر اسکریننگ اور ابتدائی تشخیص پر حکومت کی توجہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس علم، تشخیصی سہولیات اور مثر علاج موجود ہیں۔ اب ضرورت لوگوں تک بروقت پہنچنے کی ہے۔ ہر بروقت تشخیص ایک زندگی، ایک خاندان اور ہمارے صحت کے نظام کو مستقبل کے بڑے بوجھ سے محفوظ بنا سکتی ہے۔

سرکاری و نجی شعبے کے اشتراک کو صحت کے مستقبل کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے یاسر خان نیازی نے کہا کہ صحت کے شعبے کا مستقبل الگ الگ نظاموں میں نہیں بلکہ باہمی اشتراک میں ہے۔ جب حکومتی قیادت کو ذمہ دار نجی اداروں کے انفراسٹرکچر، رسائی اور طبی صلاحیت کا ساتھ ملتا ہے تو ہم زیادہ تیزی سے اور زیادہ دور تک پہنچ سکتے ہیں۔ ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو اس قومی مشن کا حصہ بننے پر فخر ہے۔یہ اقدام اسلام آباد میں عالمی یومِ ہیپاٹائٹس 2026 کے موقع پر وزارتِ قومی صحت، خدمات، ضوابط و رابطہ کاری کے زیرِ اہتمام قومی سیمینار کے بعد سامنے آیا، جس میں وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفی کمال نے افتتاحی خطاب کیا، جبکہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال مہمانِ خصوصی تھے۔ سیمینار میں حکومتی حکام، عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان، طبی ماہرین اور پالیسی سازوں نے ہیپاٹائٹس سے بچا، اسکریننگ، تشخیص اورعلاج پر تبادلہ خیال کیا۔سیمینار کے دوران ڈاکٹر ضیا اللہ خان داوڑ نے ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو وزیراعظم کے قومی پروگرام برائے خاتمہ ہیپاٹائٹس سی کا فوکل پوائنٹ مقرر کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے اس کے اسٹریٹجک محلِ وقوع، جدید طبی سہولیات اوروسیع دائر رسائی کو اہم قرار دیا، جو اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن، مری، گلیات، آزاد جموں و کشمیر اور پنجاب و خیبرپختونخوا کے ملحقہ علاقوں تک پھیلا ہوا ہے۔اسکریننگ سائٹ کے فعال ہونے سے ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال اپنی طبی صلاحیت اور وسیع رسائی کو بروئے کار لاتے ہوئے زیادہ افراد تک اسکریننگ، بروقت تشخیص اور علاج کی سہولت پہنچانے میں کردار ادا کرے گا اور 2030 تک پاکستان کو ہیپاٹائٹس سے پاک بنانے کے قومی ہدف کو آگے بڑھانے میں معاون ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔