ہومبریکنگ نیوزای سی سی نے پیٹرولیم مصنوعات کے ڈیلرز کے مارجن میں نظرثانی کی منظوری دے دی

ای سی سی نے پیٹرولیم مصنوعات کے ڈیلرز کے مارجن میں نظرثانی کی منظوری دے دی

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں پیٹرولیم شعبے سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کے ڈیلرز کے منافع میں نظرثانی کی منظوری دے دی۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیش کردہ سمری پر ای سی سی میں غور کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے ڈیلرز کے مارجن میں ردوبدل کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں وفاقی وزیر پیٹرولیم، وفاقی وزیر اقتصادی امور اور وفاقی وزیر غذائی تحفظ و تحقیق نے شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔