ہوماسلام آبادیوم آزادی کادن ہمارے لیے تجدید عہدکا دن ہے، چوہدری محمد یسین

یوم آزادی کادن ہمارے لیے تجدید عہدکا دن ہے، چوہدری محمد یسین

اسلام آباد(سب نیوز)یوم آزادی کادن ہمارے لیے تجدید عہدکا دن ہے،پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں، جدوجہد اور بے مثال جدوجہد کا ثمر ہے جس کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہارسی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین، صدر اورنگزیب خان، چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی، سپریم ہیڈ مرزا سعید اختر، ملک عاصم، اظہر تنولی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اسد محمود، محمد سرفراز ملک اور دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔

مزدور رہنماں کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں محنت کش طبقے کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ مزدور ملکی معیشت اور قومی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ، ان کی فلاح و بہبود اور انہیں باعزت روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انھوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم اتحاد، اتفاق، نظم و ضبط اور قومی یکجہتی کو فروغ دیتے ہوئے پاکستان کو ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وطنِ عزیز کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔سی ڈی اے مزدور یونین کے رہنماں نے مزید کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے اصول اتحاد، ایمان اور تنظیم کو اپنا کر ہی پاکستان کو حقیقی معنوں میں مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے پوری قوم بالخصوص محنت کشوں کو 14 اگست کی دلی مبارکباد پیش کی اور پاکستان کی ترقی، امن و سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔