ہومپاکستانسی پیک فیز 2 ،پاک چین تعاون کو نئی سیاسی و ادارہ جاتی بنیاد دینے پر اتفاق

سی پیک فیز 2 ،پاک چین تعاون کو نئی سیاسی و ادارہ جاتی بنیاد دینے پر اتفاق

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور چین کے درمیان تعاون اب ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، ایسا مرحلہ جس میں انفراسٹرکچر اور سرمایہ کاری کے ساتھ ادارہ سازی، طرزِ حکمرانی، انسانی وسائل، جدت اور نوجوان قیادت بھی تعاون کا حصہ ہوں گے۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکریٹری جنرل اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مضبوط شراکت داری سی پیک فیز 2کے تحت پاکستان کی سماجی و معاشی تبدیلی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

چینی کمیونسٹ پارٹی کے وفد سے اعلی سطحی ملاقات میں پانچ سیاسی راہداریوں کو عملی پروگرام میں تبدیل کرنے پر اتفاق ہو، سیاسی مکالمہ اور اسٹریٹجک رابطہ ترقی اور طرزِ حکمرانی سے باہمی سیکھنے کا عمل نوجوان، جدت اور مستقبل کی قیادت عوامی و ثقافتی روابط امن، استحکام اور علاقائی تعاون ،ملاقات سے حاصل ہونے والی اہم پیش رفت سی پیک فیز 2کو نئی جہت، تعاون کو منصوبوں اور سرمایہ کاری سے آگے بڑھا کر ادارہ سازی، علم، حکمرانی اور انسانی وسائل تک وسعت دینے پر اتفاق۔طویل المدتی منصوبہ بندی، ادارہ جاتی صلاحیت، پالیسی تسلسل، حکمرانی اور غربت میں کمی کے تجربات سے سیکھنے کے لیے روابط بڑھائے جائیں گے۔ ادارہ جاتی روابط مضبوط ہوں گے، مسلم لیگ (ن)اور سی پی سی کے سیاسی تعلیم، پارٹی سازی اور پالیسی تحقیق سے متعلق اداروں کے درمیان باقاعدہ تبادلے کو فروغ دیا جائے گا۔

نوجوان قیادت کو جوڑا جائے گا، دونوں ممالک کی نوجوان سیاسی قیادت کے درمیان تبادلے اور روابط بڑھائے جائیں گے۔ اڑان پاکستان اور چینی ترقیاتی ترجیحات میں ہم آہنگی،چین کے 15ویں پنج سالہ منصوبے (20262030) اور پاکستان کے اڑان پاکستان میں ترقی، جدت، گرین ڈویلپمنٹ، انفراسٹرکچر اور عوام مرکوز ترقی کے شعبوں میں ہم آہنگی کو اجاگر کیا گیا۔ سی پیک فیز 2کی ترجیحات واضح: پیداواری صلاحیت، جدت، گرین ڈویلپمنٹ، روزگار و معاش اور علاقائی رابطہ اگلے مرحلے کی اہم ترجیحات ہوں گی۔چینی وفد کے سربراہ مسٹر لیو داشیو نے پاک چین تعلقات اور سی پیک میں مسلم لیگ (ن)کے کردار کو سراہتے ہوئے پروفیسر احسن اقبال کی طویل وابستگی کا حوالہ دیا اور انہیں مسٹر سی پیک قرار دیا۔سی پیک فیز 2کا اگلا مرحلہ صرف منصوبے بنانے کا نہیں، پاکستان اور چین کے اداروں، علم، لوگوں اور مستقبل کی قیادت کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا مرحلہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔