اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان دفاعی معاہدہ کسی کے خلاف جارحیت کے لیے نہیں بلکہ خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے ہے،پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ پہلے سے موجود تعاون کا تسلسل ہے،حرمین شریفین کے تحفظ کی ذمہ داری پاکستان کے عوام اور افواج کے لیے اہم فریضہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مکہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے کی توسیع ہے، پاکستان سعودی عرب کے درمیان گزشتہ برس بھی دفاعی معاہدہ ہوا۔وزیراعظم نے کہا پاکستان، سعودی عرب، ترکیے دفاعی معاہدہ پہلے سے موجود تعاون کا تسلسل ہے، پاکستان اور ترکیے کے درمیان دہائیوں پر محیط تعاون موجود ہے۔وزیراعظم نے حرمین شریفین کے تحفظ کی ذمہ داری پاکستان کے عوام اور افواج کیلئے اہم فریضہ قرار دیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کابینہ نے سہہ ملکی دفاعی معاہدے کو تاریخی قرار دیا، اجلاس میں شہباز شریف نے یہ بھی کہاکہ آزاد کشمیر کے عوام نے ن لیگ کو ووٹ دیا ہے، آزاد کشمیر کے عوام کا ووٹ نواز شریف پر اظہار اعتماد ہے۔وزیراعظم نے کہا آزاد کشمیر کے عوام کی طرف سے اعتماد کے اظہار ہر مشکور ہیں، بعض عناصر نے آزاد کشمیر کے حالات جان بوجھ کر خراب کرنے کی کوشش کی، مسائل کا حل بات چیت کیذریعے نکالا جاتا ہے۔دہشتگردی سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے بہادر سپوتوں نے عظیم قربانیاں دیں۔
پاک، سعودیہ ، ترکیہ دفاعی معاہدہ کسی کیخلاف نہیں، خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کیلئے ہے،شہباز شریف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
