ہومتازہ ترینایرانی صدر نے موجودہ وقت کو مذاکرات کے لئے بہترین قرار دے دیا

ایرانی صدر نے موجودہ وقت کو مذاکرات کے لئے بہترین قرار دے دیا

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکا تہران کے ساتھ مذاکرات اور مفاہمت کے لیے مجبور ہوا ہے جو ہماری سفارتکاری کی کامیابی ہے اور یہی وہ وقت ہے جب کسی معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ امریکا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت اور ایران و عمان کی جانب سے مشترکہ تیار کردہ نکات پر عمل کرنے کا پابند تھا مگر واشنگٹن نے ایسا نہیں کیا اسی لیے ہمیں اپنا ردعمل دینا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لیے خصوصی ٹیم کی ضروت ہوتی ہے اور ہماری ٹیم اس بحران پر اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں، اور ہم پُرامید ہیں کہ ایران اپنے وقار، عزم اور فخر کے معیار کے ساتھ آگے قدم بڑھائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔