ہومپاکستانذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنے والے پولیس اہلکارکا مزید جسمانی ریمانڈ منظور

ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنے والے پولیس اہلکارکا مزید جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور: لاہور کی کینٹ کچہری نے غازی آباد میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں گرفتار پولیس اہلکار عمران کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

پولیس نےجسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو عدالت میں پیش کیا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،عدالت نےملزم عمران کومزیدچار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کرتےہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔

تھانہ غازی آباد پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔