ہومبریکنگ نیوزپاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اعلیٰ حکام کے مذاکرات اور مشترکہ تجارتی کمیٹی کا اجلاس

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اعلیٰ حکام کے مذاکرات اور مشترکہ تجارتی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد(سب نیوز) : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اعلیٰ حکام کے مذاکرات کا 9واں دور 4 اگست 2026ء کو کینبرا میں منعقد ہوا۔ پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ (ایشیا پیسفک) سفیر ڈاکٹر سید علی اسد گیلانی نے کی، جبکہ آسٹریلوی وفد کی سربراہی محکمہ خارجہ و تجارت (ڈی ایف اے ٹی ) کے جنوبی و وسطی ایشیا ڈویژن کی فرسٹ اسسٹنٹ سیکریٹری محترمہ سارہ اسٹوری نے کی۔

مذاکرات کے دوران دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا گیا اور باہمی دلچسپی کے وسیع شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان شعبوں میں اعلیٰ سطح کے روابط، سیاسی روابط، اقتصادی ترقی، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم، دفاع، سلامتی و انسدادِ دہشت گردی، بین الاقوامی جرائم اور موسمیاتی تبدیلی شامل ہیں۔

دونوں فریقوں نے علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور کثیرالجہتی فورمز پر باہمی رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنانے پر غور کیا۔ ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ نے آسٹریلوی وفد کو مشرقِ وسطیٰ میں بحرانوں کو کم کرنے کے لیے پاکستان کی کوششوں اور جنوبی ایشیا کی علاقائی صورتحال، بشمول مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) کی صورتحال اور بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔