ہومپاکستانجماعت اسلامی ضلع مری کے زیرِ اہتمام ارکان، کارکنان اور اہل علاقہ کے لیے تربیت گاہ کا اہتمام

جماعت اسلامی ضلع مری کے زیرِ اہتمام ارکان، کارکنان اور اہل علاقہ کے لیے تربیت گاہ کا اہتمام

اسلام آباد :جماعت اسلامی ضلع مری کے زیرِ اہتمام ارکان، کارکنان اور اہل علاقہ کے لیے تذکیہ کے عنوان سے دو روزہ تربیت گاہ کا اہتمام کیا گیا، جس سے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی قائدین سابق امیر سراج الحق، نائب اُمراء جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، پروفیسر محمد ابراہیم خان، ڈاکٹر اسامہ رضی، ڈاکٹر عطاء الرحمٰن، امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم،ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان اظہر اقبال حسن، شیخ عثمان فاروق،رسل خان بابر، ممتاز مذہبی اسکالر پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن عاصم، امیر جماعت اسلامی ضلع مری غلام احمد عباسی اور جنرل سیکرٹری حماد المحمود عباسی نے خطاب کیا۔

مقررین نے کہا معاشرے میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت، نفرت، کرپشن، ناانصافی اور اخلاقی زوال کا واحد حل قرآن و سنت کی تعلیمات، تزکیہ نفس اور صالح قیادت ہے، جب تک امانت داری، رواداری، شائستگی، دیانت اور عدل و انصاف کو فروغ نہیں دیا جاتا، پاکستان کی بقا، سلامتی، ترقی اور معاشرے کی حقیقی اصلاح اس وقت تک ممکن نہیں جب تک آئینِ پاکستان پر حقیقی عمل درآمد اور قرآن و سنت کے نظام کو نافذ نہیں کیا جاتا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکمرانوں نے آئین کی خلاف ورزی، کرپشن، اقربا پروری اور عوامی حقوق کی پامالی کے ذریعے ملک کو سنگین بحرانوں سے دوچار کیا، جس کے باعث آج عوام مہنگائی، بے روزگاری، بجلی، گیس، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور بھاری ٹیکسوں کے بوجھ تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، انھوں نے کہا سات اگست کو پٹرولیم لیوی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی اور ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف جماعت اسلامی ملک بھر میں احتجاج، مظاہرے اور دھرنے منعقد کرے گی،عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے حقوق کے تحفظ، مہنگائی کے خاتمے اور حقیقی عوامی تبدیلی کے لیے اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں، جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے ملک میں مضبوط جمہوری نظام، آزاد عدلیہ، شفاف انتخابات، با اختیار بلدیاتی اداروں اور قانون کی بالادستی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چاروں صوبوں میں عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جبکہ کرپشن اور بدانتظامی اپنے عروج پر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔