ہومتازہ ترینسعودی عرب نے پاکستان کے 5ارب ڈالر قرض کی واپسی 3سال کیلئے موخر کر دی

سعودی عرب نے پاکستان کے 5ارب ڈالر قرض کی واپسی 3سال کیلئے موخر کر دی

اسلام آباد(سب نیوز)سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر کے قرض کی واپسی 3 سال کیلئے موخر کر دی ہے جس سے پاکستان پر فوری ادائیگیوں کا دباو کم ہو گیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے پاس سعودی عرب کے 8 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس ہیں، پاکستان نے سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر اس سال اپریل میں حاصل کیے تھے، یہ قرض سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ماہ کیلئے دیا تھا، جس سے پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو ادائیگیاں کی تھیں۔اس قرض کے رول اوور ہونے کی وجہ سے رواں برس پاکستان کی بیرونی مالی ضروریات کم ہو کر 21.5 ارب ڈالر رہ گئیں، غیرملکی قرضوں پر سود کی ادائیگی سے نصف ارب ڈالر کی کمی آئی۔
جولائی میں 2.2 ارب ڈالر کے قرضے واپس کیے جا چکے ہیں، چین سے 1.3 ارب ڈالر کے کمرشل قرض کی ری فنانسنگ اگلے ماہ متوقع ہے، اسٹیٹ بینک نے گزشتہ مالی سال میں اوپن مارکیٹ سے 9 ارب ڈالر خریدے ۔دسمبر 2026 تک زرمبادلہ کے ذخائر 20.2 ارب ڈالر تک پہنچنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔