ہومپاکستانصوبہ ہزارہ تحریک کے رہنمائوں کا نئے صوبوں کے قیام سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ کے بیان کا خیر مقدم

صوبہ ہزارہ تحریک کے رہنمائوں کا نئے صوبوں کے قیام سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ کے بیان کا خیر مقدم

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک اور وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، سینیٹر طلحہ محمود، سابق وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی، مرکزی کوآرڈینیٹر پروفیسر سجاد قمر نے نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ اور کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ نئے صوبے بنا ئے جائیں۔
سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان میں صوبوں کی بات ہزارہ سے شروع ہوئی۔ ہمارے سات لوگوں نے جان دے یہ تحریک شروع کی۔ اس کے بعد دیگر مقامات سے بھی یہ آوازیں بلند ہونا شروع ہو گئیں۔انھوں نے کہا کہ ہزارہ واحد خطہ ہے جو ہر لحاظ سے صوبہ بننے کا مقام رکھتا ہے۔ کے پی کے اسمبلی تین دفعہ ہزارہ صوبہ کی قرارداد پاس کر چکی ہے۔ قومی اسمبلی میں بل جمع ہے۔ سینیٹ میں بھی بل جمع ہے۔
سردار محمد یوسف نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جہاں جہاں ضرورت ہے وہ نئے صوبے بنانے چاہیے ہیں۔ اس سے ایڈمنسٹریشن بہتر ہو گی۔ عوام کو ان کے حقوق ان کی دہلیز پر ملیں گے۔ ان کو دور دراز کا سفر نہیں کرنا ہو گا۔ صوبہ ہزارہ تحریک کے رہنماوں سردار محمد یوسف، سینیٹر طلحہ محمود، مرتضی جاوید عباسی، پروفیسر سجاد قمر نے کہا کہ اس کے لیے ضروری ہے کہ فوری طور پر پارلیمنٹ میں اس کو لایا جائے۔ ایک قومی کمیشن تشکیل دیا جائے اور ہزارہ صوبہ سمیت نئے صوبے بنا ئے جائیں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔