ہومپاکستاناسحاق ڈار کی ترک وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو، اسلامی ممالک کا اجلاس بلانے کی تجویز پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کی ترک وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو، اسلامی ممالک کا اجلاس بلانے کی تجویز پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جس میں باالخصوص فلسطین کی سنگین صورتحال پر توجہ مرکوز رہی۔
انہوں نے غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی مسلسل جاری فوجی کارروائیوں، مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں مسجدِ اقصی کے احاطے کی بار بار ہونے والی بے حرمتی اور تیزی سے بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماں نے فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور فلسطینی عوام کی حمایت میں سفارتی کوششوں کو مربوط بنانے کے لیے اردن کی جانب سے عرب اور اسلامی ممالک کا اجلاس بلانے کی تجویز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔