اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان میں الجزائر کے سفیر ڈاکٹر ابراہیم رمانی نے وزارتِ اقتصادی امور کے سیکریٹری جنرل محمد ہمایوں کریم سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے الجزائر اور پاکستان کے درمیان تجارت، اقتصادی، سائنسی اور ثقافتی تعاون سے متعلق مشترکہ وزارتی کمیشن کے فریم ورک کے تحت دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون کو مزید فعال بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں جانب سے اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ مشترکہ وزارتی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کی جلد از جلد اسلام آباد میں انعقاد کے لیے قریبی تعاون اور مثر تیاری کی جائے گی۔ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماں نے اس امر پر زور دیا کہ الجزائر اور پاکستان کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات اور دونوں ممالک کی نمایاں سائنسی، تکنیکی اور اقتصادی صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے باہمی ترقی، خوشحالی اور مشترکہ مفادات کے لیے تعاون کو مزید وسعت دی جائے۔
الجزائر کے سفیر کی سیکریٹری وزارتِ اقتصادی امور سے ملاقات، دوطرفہ اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
