اسلام آباد(آئی پی ایس) گزشتہ مالی سال کے دوران ایف بی آر نے بجلی کے بلوں میں مختلف ٹیکسوں کی مد میں 476 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم اکٹھی کی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں پیش کردہ دستاویزات کے مطابق کل وصولیوں میں 351 ارب روپے سیلز ٹیکس جبکہ 124 ارب روپے انکم ٹیکس پر مشتمل ہیں۔
گزشتہ برسوں کا موازنہ کیا جائے تو مالی سال 25-2024 میں 562 ارب، 24-2023 میں 515 ارب اور 23-2022 میں 313 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق انکم ٹیکس (ودہولڈنگ ٹیکس) کی مد میں صنعتی صارفین سے 66 ارب، کمرشل سے 52 ارب، نان فائلرز گھریلو صارفین سے 4 ارب 82 کروڑ اور سیکشن 235 اے کے تحت دیگر گھریلو صارفین سے ایک ارب 37 کروڑ روپے وصول ہوئے۔
سیلز ٹیکس کے 351 ارب روپے میں سے 269 ارب نارمل، 55 ارب اضافی اور 16.5 ارب ریٹیلرز سے حاصل کیے گئے۔
