ہومبریکنگ نیوزپاکستان، قازقستان تعلقات کے فروغ میں کردار پر سب نیوز کے ایڈیٹر کو قازقستان کی جانب سے تعریفی سند

پاکستان، قازقستان تعلقات کے فروغ میں کردار پر سب نیوز کے ایڈیٹر کو قازقستان کی جانب سے تعریفی سند

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کستافن نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور دونوں ممالک کے عوام کے مابین باہمی افہام و تفہیم کو مستحکم بنانے میں صحافتی خدمات کے اعتراف میں سب نیوز میڈیا ہاس کے ایڈیٹر عدنان افتخار کو تعریفی سند پیش کی۔تعریفی سند اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پیش کی گئی۔

اس موقع پر سفیر یرژان کستافن نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان سفارتی روابط کو مزید مستحکم بنانے میں میڈیا کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اقوام کے درمیان رابطے کا ایک مثر ذریعہ ہے جو مکالمے، باہمی احترام اور تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔قازق سفیر نے پاکستانی عوام تک قازقستان کے وژن، ترجیحات اور پاکستان کے ساتھ اس کی بڑھتی ہوئی شراکت داری اور روابط کو اجاگر کرنے کے لیے سب نیوز میڈیا ہاس کی کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ عدنان افتخار کو پیش کی جانے والی تعریفی سند پاکستان اور قازقستان کے درمیان ثقافتی، سیاسی اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے قازقستان کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ سفیر یرژان کستافن نے دوطرفہ دوستی اور تعاون کے فروغ میں آزاد اور ذمہ دار میڈیا کے تعمیری کردار کو بھی سراہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔