اسلام آباد(سب نیوز)اکادمی ادبیات پاکستان کی ہئیت حاکمہ (بورڈ آف گورنرز) کا سینتیسواں اجلاس اکادمی کے کمیٹی روم نمبر 1 میں چیئر پر سن بورڈ پروفیسرڈاکٹر نجیبہ عارف کی زیر صدارت میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر نجیبہ عارف (چیئر پر سن بلحاظ عہد )، محترمہ سیدہ تنزیلہ صباحت ( نمائندہ قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن، بلحاظ عہد )، محمد پرویز عالم ( نمائندہ وزارت خزانہ، بلحاظ عہد )، ڈاکٹر محمد اسحاق سمیجو ( نمائندہ حکومت سندھ)، ڈاکٹر گلزار احمد ( نمائندہ حکومت خیبر پختونخوا)، ڈاکٹر زینت ثناء بلوچ ( نمائندہ حکومت بلوچستان)، احسان شا ہ ( نمائندہحکومت گلگت بلتستان)، حارث خلیق ( نمائندہ انگریزی زبان)، جناب مبین مرزا ( نمائندہ اُردو زبان )، ڈاکٹر منظور ویسریو ( نمائندہسند ھی زبان)، محترمہ کلثوم زیب ( نمائندہ پشتو زبان)، ڈاکٹر ضیاء الرحمان بلوچی ( نمائندہ بلوچی زبان)، ڈاکٹر سعدیہ کمال ( نمائند ہ سرائیکی زبان)، جناب افضل مراد (نمائندہ براہوئی زبان)، جناب قاسم نسیم (نما ئندہشینا،بلتی کھوار زبان ) شریک ہوئے۔اجلاس کا مرکزی ایجنڈا اکادمی کے رواں مالی سال کی مدات اور ذیلی مدات میں فنڈز کی ترتیب و تقسیم تھی۔ اکادمی ادبیات نے پاکستان کے ادارہ جاتی استحکام ، انتظامی استعداد میں بہتری، ادبی اور ثقافتی سر گرمیوں کے فروغ اور مستقبل کی ترجیحات کے تعین کے لیے سفارشات پیش کیں۔ اکادمی کے دیگر معاملات بشمول ادبی تقاریب، عالمی کا نفرنس ، نسل نو کی شمولیت، مطبوعات پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ معززین اراکین نے لفٹ کی تنصیب پر چیئرپرسن اکادمی، انتظامیہ اور خاص طور پر محترمہ قیصرہ علوی صاحبہ کی کوشش کو سراہتے ہوئے اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا۔اجلاس کے اختتام سے قبل ارکان ہیئت حاکمہ نے چیئر پرسن ڈاکٹر نجیبہ عارف کی تین سالہ خدمات اور ادارے کی کار کردگی کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا۔ اجلاس کے اختتام پر معززین اراکین کو اکادمی کی تازہ مطبوعات اور خبرنامے کے شمارے پیش کیے گئے۔
اکادمی ادبیات پاکستان کی ہئیت حاکمہ کا 37واں اجلاس، مالی سال 2026-27 کے فنڈز اور ادبی سرگرمیوں پر اہم فیصلے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
