ہومپاکستانخیبرپختونخوا حکومت کا ریسکیو آپریشن کیلئے 2ہیلی کاپٹرز خریدنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کا ریسکیو آپریشن کیلئے 2ہیلی کاپٹرز خریدنے کا فیصلہ

پشاور(سب نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے ریسکیو آپریشن کے لیے 2 ہیلی کاپٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر بابر سواتی کی زیر صدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں وزیر قانون نے ایوان کو بتایا کہ حکومت نے ریسکیو آپریشن کے لیے دو ہیلی کاپٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا جس کی سمری منظوری کیلئے وزیراعلی سہیل خان آفریدی کو بھیج دی ہے۔
اس پر اسپیکر اسمبلی نے سوال کیا کہ صوبائی حکومت نے ریسکیو سروسز کے کیے ڈرون خریدنے کا فیصلہ کیا تھا، کیا ریسکیو کے لیے ڈرون خریدے گئے ہیں اگر نہیں تو کیوں نہیں خریدے گئے؟۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہیلی کاپٹر کیوں نہیں خریدتی کیا حکومت کے پاس پیسے نہیں۔ اسپیکر نے وزیر قانون کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کالام میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے آرمی سے رابطہ کرلیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔