مظفر آباد(سب نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے مظفر آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ آج بہت عرصے بعد آپ سے ملاقات ہو رہی ہے،مظفرآباد سے بہت پیار کرتاہوں،آزادکشمیر اور مقبوضہ کشمیر سے مجھے بے پناہ پیار ہے، پاکستان میں موٹرویز،ہائی ویز اور ایکسپریس ویز بن گئے، کوہالہ سے مظفرآباد کوئی موٹروے کیوں نہیں بن سکی۔
انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر،پنجاب،سندھ،بلوچستان،کے پی اوراسلام آبادمیں کبھی تفریق نہیں کی،جتناپنجاب عزیزہے،اتناہی آزاد کشمیر عزیز ہے،آزاد کشمیر میرا دوسرا گھر ہے،مظفرآباد بہترین شہر ہونا چاہیے، پنجاب کی طرح آزاد کشمیر میں بھی کام ہونے چاہئیں، ن لیگ کو مظفرآباد سے فتح ملی تو ایک ایک منصوبے کو عمل میں لائیں گے۔
ان کا کہناتھا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں کامیابی ملی تو شہبازشریف کو کہوں گا مجھے آزادکشمیر کا وزیراعظم بنا دیں، آزادکشمیر کا وزیراعظم نہ بن سکا تو ہر3ماہ بعد مظفرآباد و دیگر شہروں میں جائوں گا، دیکھوں گا کہ ہمارے منشور پر عمل ہو رہا ہے یا نہیں، نواز شریف جو کہتا ہے اس کو پورا کرتا ہے، آزاد کشمیر کے تمام مسائل حل کر کے دم لیں گے، مظفرآباد میں 10گرین بسیں اگلے چند دن میں پہنچ جائیں گی، 15موبائل اسپتال مظفر آباد آئیں گے۔
آزاد کشمیر الیکشن میں کامیابی ملی تو شہبازشریف کو کہوں گا مجھے آزاد کشمیر کا وزیراعظم بنا دیں، نوازشریف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
