ہومپاکستانبجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا، بلوں میں 1روپے 20پیسے فی یونٹ اضافے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر

بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا، بلوں میں 1روپے 20پیسے فی یونٹ اضافے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر

اسلام آباد (سب نیوز)ملک بھر کی بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں نے امپورٹڈ فیول کے مہنگے استعمال کو جواز بنا کر اگست کے بلوں میں فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1روپے 20پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)کی جانب سے دائر کی گئی پٹیشن پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے 29 جولائی کو عوامی سماعت طلب کر لی ہے۔نیپرا سے منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک اور ڈسکوز سمیت ملک بھر کے تمام صارفین پر اگست کے بلوں میں 15.7 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ یہ اضافہ جون کے مہینے کے فیول اخراجات کی مد میں مانگا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حیران کن طور پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جون کے مہینے میں سسٹم میں آنے والی تقریبا 75 فیصد بجلی سستے مقامی ذرائع اور زیرو فیول کاسٹ (جیسے پن بجلی)سے پیدا کی گئی تھی۔
سی پی پی اے کے مطابق جون 2026 کے لیے فیول کی ریفرنس پرائس 17.714روپے فی یونٹ مقرر تھی، تاہم امپورٹڈ ایندھن کے باعث اصل قیمت 8.90 روپے فی یونٹ رہی، جس کے فرق کو پورا کرنے کے لیے صارفین سے اب 1 روپے 20 پیسے فی یونٹ کی اضافی وصولی مانگی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال جون میں بجلی کی کھپت 13066ارب یونٹ رہی جو گزشتہ سال جون (13310 ارب یونٹ)کے مقابلے میں معمولی کم ہے۔بجلی کی پیداواری لاگت بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ ری گیسی فائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس کی قیمتوں میں ہونے والا بڑا اضافہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔