ہومبریکنگ نیوزسابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ ال ثانی انتقال کر گئے

سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ ال ثانی انتقال کر گئے

دوحہ (آئی پی ایس): قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ ال ثانی 74 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق شاہی دیوان نے اعلان کیا ہے کہ سابق امیر شیخ خلیفہ بن حمد آل ثانی انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر 74 برس تھی۔

امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ان کی موت پر تین دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق امیر شیخ حمدبن خلیفہ ال ثانی موجودہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد ال ثانی کے والد تھے اور وہ 27 جون 1995 سے 25 جون 2013 تک قطر کے امیر رہے۔

دریں اثنا صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کا اظہار کرتے ہوئے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور قطری عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کی دور اندیش قیادت کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے قطر کی ترقی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔