ہومتازہ ترینپانچ سال سے زیر تعمیر یونیورسٹی روڈ پیپلز پارٹی کی کرپشن اور لاپرواہی کا نمونہ ہے: مفتاح اسماعیل

پانچ سال سے زیر تعمیر یونیورسٹی روڈ پیپلز پارٹی کی کرپشن اور لاپرواہی کا نمونہ ہے: مفتاح اسماعیل

کراچی: (آئی پی ایس) سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے پانچ سال سے زیر تعمیر یونیورسٹی روڈ پیپلز پارٹی کی کرپشن اور لاپرواہی کا نمونہ ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا یونیورسٹی روڈ پانچ سالوں سے نہیں بن سکی، یہ کراچی میں پیپلزپارٹی کے لیے سوالیہ نشان ہے، یونیورسٹی روڈ پیپلزپارٹی کی کرپشن اور لاپرواہی کا نمونہ بن گیا ہے، پیپلز پارٹی اس پر تھوڑا سا دھیان دیدے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا اردو یونیورسٹی کے اساتذہ کو تنخواہ نہیں ملتی، یہ کاروباری افراد، شہریوں سے ٹیکس جمع کرتے ہیں، متوسط طبقے کے بچے یہاں پڑھتے ہیں اور اساتذہ کو تین ماہ سےتنخواہ نہیں ملیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیوایبل انڈیکس آیا ہے جس میں 173 شہروں کو شامل کیا گیا ہے، لیو ایبل 173 شہروں میں کراچی 170 نمبر پر ہے، 18 سال سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ اس میں جنرل ضیاء اور مشرف کی غلطی ہے۔

سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا سندھ کی تعلیم سب سے بری ہے، سندھ میں صحت اور پولیس کا حال بھی سب کو پتہ ہے، گزشتہ چار سال میں پاکستانیوں کی اوسط آمدنی کم ہوئی ہے، ملک میں پیٹرول مہنگا ہونے کی اصل وجہ ٹیکسز ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ یہ حکومت کے اپنے اعداد و شمار ہیں کہ چار سال میں 78 فیصد مہنگائی بڑھی، تنخواہ پر گزارا کرنے والے لوگ مشکلات کا شکار ہیں، 29 فیصد افراد غربت کی شرح سے نیچے گزارہ کر رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔