ہومپاکستانقومی اسمبلی کے ینگ پارلیمنٹیرینز فورم کی بعد از قانون سازی کے جائزے پر دو روزہ ورکشاپ اختتام پذیر

قومی اسمبلی کے ینگ پارلیمنٹیرینز فورم کی بعد از قانون سازی کے جائزے پر دو روزہ ورکشاپ اختتام پذیر

اسلام آباد(آئی پی ایس ) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے وژن کے مطابق پارلیمانی نگرانی کے نظام کو موثر بنانے اور شواہد پر مبنی قانون سازی کے فروغ کے لیے قومی اسمبلی کے ینگ پارلیمنٹیرینز فورم(وائی پی ایف)کی صدر، رکن قومی اسمبلی محترمہ سیدہ نوشین افتخار کی قیادت میں بعد از قانون سازی کے جائزے (پوسٹ لیجسلیٹو اسکروٹنی)کی دو روزہ ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی۔اختتامی روز ورکشاپ میں اراکین قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور، محترمہ شائستہ خان، بابر نواز خان، محترمہ اختر بی بی، سید شاہ احد علی شاہ، محترمہ شمائلہ رانا، مقداد علی خان، محترمہ صدف احسان، دانیال چوہدری، مخدوم زین حسین قریشی، اور محترمہ نیلم کماری نے شرکت کی۔ اس موقع پر شعور فانڈیشن فار ایجوکیشن اینڈ اویئرنیس کے چیئرمین سید علی حمید سمیت سول سوسائٹی کے نمائندے بھی موجود تھے۔

ینگ پارلیمنٹیرینز فورم اور شعور فانڈیشن فار ایجوکیشن اینڈ اویئرنیس کے اشتراک سے منعقدہ اس ورکشاپ کا مقصد اراکینِ قومی اسمبلی کی بعد از قانون سازی کے جائزے سے متعلق صلاحیتوں میں اضافہ، پارلیمانی نگرانی کو مثر بنانا اور قانون سازی کے عملی نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے ضروری مہارتیں فراہم کرنا تھا۔ ورکشاپ کے دوسرے روز کا آغاز پہلے روز کی کارروائی کے خلاصے سے ہوا، جسے شعور فانڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر راجہ شعیب اکبر نے پیش کیا۔ بعد ازاں پارلیمانی و قانون سازی امور کے ماہر ظفراللہ خان نے “قوانین پر عملدرآمد” اور “قانون سازی پر پارلیمانی نگرانی کے بنیادی تقاضے” کے موضوعات پر تفصیلی سیشنز کی نظامت کی۔ شرکا نے قانون سازی کے موثر نفاذ، پارلیمانی نگرانی کے طریقہ کار، قائمہ کمیٹیوں کے کردار اور بعد از قانون سازی کے جائزے کے مختلف پہلوں پر تبادلہ خیال کیا۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ینگ پارلیمنٹیرینز فورم، سیدہ نوشین افتخار نے کہا کہ شواہد پر مبنی قانون سازی کے فروغ اور بعد از قانون سازی کے جائزے کو پارلیمانی نگرانی کا مستقل اور مثر حصہ بنانے کے لیے فورم اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ بعد از قانون سازی کے جائزے کو قانون سازی کے عمل میں مثر انداز میں شامل کرنے سے قوانین پر بہتر عملدرآمد، عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری اور جمہوری طرزِ حکمرانی کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ورکشاپ کے اختتام پر شرکا سے اظہارِ تشکر کیا گیا اور صدر ینگ پارلیمنٹیرینز فورم سیدہ نوشین افتخار اور چیئرمین شعور فانڈیشن سید علی حمید نے ورکشاپ میں شریک اراکینِ قومی اسمبلی، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران و اہلکاروں، شعور فانڈیشن کے نمائندوں اور دیگر سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندوں میں اسناد تقسیم کیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔