ہومپاکستاناسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا صدر پی آر اے ایم بی سومرو کی خوش دامن کے انتقال پر اظہارِ افسوس

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا صدر پی آر اے ایم بی سومرو کی خوش دامن کے انتقال پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد(سب نیوز) ؛ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) کے صدر ایم بی سومرو کی خوش دامن کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین، بالخصوص ایم بی سومرو، کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔

اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ مرحومہ کا دنیا سے رخصت ہو جانا ایم بی سومرو کے اہل خانہ کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ایم بی سومرو اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اسپیکر سردار ایاز صادق نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔