جہانیاں(آئی پی ایس )معروف عالمِ دین اور مذہبی سکالر ناصر مدنی کو پنجاب کے ضلع جہانیاں میں نمازِ جمعہ سے قبل خطاب کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے کے بعد تشویشناک حالت میں فوری طور پر ملتان ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ناصر مدنی جہانیاں میں واقع مسجد میں جمعہ کا خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران اچانک طبیعت بگڑ گئی۔عینی شاہدین کے مطابق علامہ ناصر مدنی نے طبیعت خراب ہونے سے قبل کلمہ پڑھا اور تیسری مرتبہ کلمہ پڑھتے ہوئے منبر پر گر پڑے۔واقعے کے فورا بعد انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور بعد ازاں مزید علاج کے لیے ملتان منتقل کر دیا گیا، اس موقع پر ڈی ایس پی جہانیاں ملک عبدالمجید بھی مسجد میں موجود تھے۔
معروف عالم دین ناصر مدنی کو خطبہ جمعہ کے دوران ہارٹ اٹیک، ہسپتال منتقل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
