ہومپاکستاناسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت پراظہار اطمینان

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت پراظہار اطمینان

اسلام آباد(سب نیوز )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دوحہ میں ہونے والے حالیہ ثالثی مذاکرات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے مذاکرات میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ایران اور امریکا کے درمیان بات چیت مستقبل قریب میں بھی جاری رہے گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو)پر عملدرآمد کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، جبکہ دونوں رہنماوں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے رابطے اور تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔