سوات (سب نیوز)خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام پر واقع جھیل سیف اللہ میں سیاحوں کی کشتی ڈوب گئی جس میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقے مہوڈنڈ سے دو گھنٹے مسافت پر واقع سیف اللہ جھیل میں ایک ہی خاندان کے 8 جبکہ ملاح سمیت 9 افراد کشتی میں سوار ہوئے، اس دوران اچانک حادثہ پیش آیا۔حادثے کے نتیجے میں تمام افراد ڈوب گئے جس کے ملاح کو شدید زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ 5 سیاحوں کی لاشیں مہوڈنڈ کے مقام سے نکال لی گئیں۔پولیس کے مطابق کشتی میں سوار تین افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہیں جبکہ برآمد کی گئی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے کالام کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کالام سیف اللہ جھیل کشتی حادثہ انتہائی افسوسناک اور دلخراش ہے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالی جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے ہدایت کی کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن مزید مثر بنایا جائے، متعلقہ ادارے لاپتہ افراد کی تلاش تک سرچ آپریشن بلا تعطل جاری رکھیں۔ گورنر خیبرپختونخوا نے ہدایت کی کہ سیاحتی مقامات پر حفاظتی اقدامات اور کشتی رانی کے قواعد پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
سوات کی جھیل سیف اللہ میں کشتی ڈوب گئی، ایک ہی خاندان کے 5سیاح جاں بحق، 3لاپتہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
