ہومبریکنگ نیوزامریکہ، ایران کشیدگی کے بعد تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

امریکہ، ایران کشیدگی کے بعد تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

نیویارک: (آئی پی ایس) امریکہ اور ایران کے ایک دوسرے پر حملوں کے بعد آج عالمی منڈی تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی کی ترسیل کی رفتار دوبارہ سست ہو گئی ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودے 58 سینٹ یا 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 72.57 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 88 سینٹ یا 1.3 فیصد اضافے کے ساتھ 70.11 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

آئی این جی کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تیل کی منڈی کو اب بھی کافی خطرات کا سامنا ہے۔ اس کے باوجود مارکیٹ کے شرکا اس بات پر توجہ مرکوز کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ اگر تیل کی ترسیل میں بحالی جاری رہی تو اس کے عالمی توازن پر کیا اثرات ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ اطمینان حیران کن ہے اور اگر رسد کی بحالی سست رہی تو اس سے قیمتوں میں نمایاں اضافے کا خطرہ واضح طور پر موجود ہے۔

آبنائے ہرمز کے ذریعے خام تیل کی ترسیل میں اضافے کے بعد گذشتہ ہفتے برینٹ خام تیل کی قیمت میں 10.6 فیصد کمی ہوئی تھی، یہ مسلسل تیسرا ہفتہ تھا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔