Thursday, June 25, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزفیلڈ مارشل سے لیبیا کی مسلح افواج کے نائب کمانڈر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

فیلڈ مارشل سے لیبیا کی مسلح افواج کے نائب کمانڈر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

راولپنڈی(آئی پی ایس )چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا کی عرب مسلح افواج کے نائب کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ نے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لیبیا کی مسلح افواج کے نائب کمانڈ کی ملاقات ہوئی۔

جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال، دفاعی تعاون اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان عسکری روابط کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں جانب سے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور پیشہ ورانہ عسکری تربیت و سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی

اہمیت پر زور دیا گیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان فوج دوست ممالک کے ساتھ امن، استحکام اور تعمیری تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔اس موقع پر لیبیا کی عرب مسلح افواج کے نائب کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔