Thursday, June 25, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہوماسلام آباداس وقت ملک میں حقیقی معنوں میں فلسفہ واقعہ کربلا پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، خاقان وحید خواجہ

اس وقت ملک میں حقیقی معنوں میں فلسفہ واقعہ کربلا پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، خاقان وحید خواجہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے یوم عاشور پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ اس وقت ملک میں حقیقی معنوں میں فلسفہ واقعہ کربلا پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام بہت اہمیت کا حامل مہینہ ہے جو ہمیں حق پر کھڑے ہونے کا درس دیتا ہے۔ حق و باطل کے درمیان فرق کرنے کا سبق دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت اور درس حسین ہی کامیابی کی دلیل ہیں انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا کا دوسرا پہلو دیکھا جائے وہ حضرت امام حسین کا سجدے میں سر کٹوانا ہے انہوں نے نماز نہیں چھوڑی نماز اپنانے کے فلسفے پر عمل کر کے ہی ہم مقام حسین اور قربانی حسین کو پہچان سکتے ہیں ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے ملک میں مذہبی آزادی اور حق پر کھڑے رہنے کے لیے تمام وہ ممکنہ اقدامات کریں جو قانون کے دائرے کے درمیان ہوں کبھی بھی مذہب یا فقہ کی بنیاد پر ملک میں تقسیم نہ پیدا ہونے دیں۔ فلسفہ حسین پر عمل کریں اور نواسہ رسول کے نقش قدم پر چلیں یہ ہی حقیقی کامیابی ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔