Wednesday, June 24, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزجان و مال کا تحفظ اولین ترجیح، امن و امان پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم آزاد کشمیر

جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح، امن و امان پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفرآباد(آئی پی ایس )آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور امن و امان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے چیف سیکریٹری خوشحال خان اور انسپکٹر جنرل پولیس لیاقت ملک نے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ، قانون کی عملداری اور ریاست میں پائیدار امن کے لیے تمام ضروری اقدامات بروقت اور مثر انداز میں یقینی بنائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ تمام ادارے باہمی ہم آہنگی اور مربوط حکمت عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے ریاست میں امن، استحکام اور مثر طرزِ حکمرانی کو مزید مضبوط بنبنانے پر زور دیا۔مزید پڑھیں: وزیراعظم آزاد کشمیر نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے رہنماں کو عام معافی دینے کا امکان مسترد کردیا اس موقع پر پرنسپل سیکریٹری ظفر محمود خان ، کمشنر مظفرآباد بدر منیر اور پی ایس او عثمان ممتاز بٹ بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران چیف سیکریٹری خوشحال خان نے وزیراعظم کو ریاست کی مجموعی انتظامی اور موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔جبکہ آئی جی لیاقت ملک نے امن و امان اور سیکیورٹی سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔