Wednesday, June 24, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ تریننیدرلینڈز کے سفیر کا کے ایس بی ایل کا دورہ

نیدرلینڈز کے سفیر کا کے ایس بی ایل کا دورہ

اسلام آباد(سب نیوز)نیدرلینڈز کے سفیر عزت مآب رابرٹ جان سیگرٹ نے کنگز اسکول آف بزنس اینڈ لیڈرشپ (کے ایس بی ایل ) کا دورہ کیا، جہاں انہیں ادارے کی فیکلٹی اور تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

کے ایس بی ایل کی انتظامیہ نے سفیرِ نیدرلینڈز کا خیرمقدم کیا اور تعلیمی اقدار، عالمی قیادت اور اعلیٰ تعلیم سے متعلق امور پر اعلیٰ سطحی مکالمہ منعقد کیا۔

دورے کے دوران رکٹر کے ایس بی ایل پروفیسر اصغر زیدی نے کردار پر مبنی قیادت کے فروغ کے لیے ادارے کے وژن اور کے ایس بی ایل کے اسٹریٹجک پلان 2026-2035 کے اہم نکات پیش کیے۔

نیدرلینڈز کے سفیر کو ادارے کی فیکلٹی، تعلیمی و تربیتی پروگراموں اور مختلف شعبوں میں جاری پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ فیکلٹی اراکین نے ادارے کے اقداری فریم ورک، ایگزیکٹو ایجوکیشن پروگرامز اور مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی جدید کورسز میں ہونے والی پیش رفت پر بھی روشنی ڈالی۔

کے ایس بی ایل کی انتظامیہ نے بین الاقوامی طرزِ حکمرانی اور اعلیٰ تعلیم کے شعبے کے درمیان مؤثر روابط کو فروغ دینے کے لیے ہونے والے اس تعمیری تبادلۂ خیال پر سفیرِ نیدرلینڈز کا شکریہ ادا کیا۔

سفیر کا یہ دورہ تعلیمی معیار، ادارہ جاتی وژن اور عالمی قیادت کے بدلتے ہوئے رجحانات پر مختلف نقطۂ نظر کے تبادلے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوا، جس سے باہمی تعاون اور علمی روابط کو مزید تقویت ملے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔