Tuesday, June 23, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانبشری بی بی کی 29مقدمات میں عبوری ضمانت میں 11جولائی تک توسیع

بشری بی بی کی 29مقدمات میں عبوری ضمانت میں 11جولائی تک توسیع

راولپنڈی (سب نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے چھبیس نومبر احتجاج کے 29 مقدمات میں بشری بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 11 جولائی تک توسیع کر دی۔بشری بی بی کی ضمانت درخواستوں پرسماعت اے ٹی سی جج امجدعلی شاہ نے کی

بشری بی بی کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیارکیا کہ بشری بی بی کو بانی پی ٹی آئی اور ان کے وکلا کی موجودگی میں شامل تفتیش کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکے۔عدالت نے بشری بی بی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے مزیدسماعت گیارہ جولائی تک ملتوی کر دی،26 نومبر احتجاج پربشری بی بی کے خلاف راولپنڈی اور اٹک کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔