Tuesday, June 23, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانمسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے حافظ حفیظ الرحمان گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے حافظ حفیظ الرحمان گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

گلگت (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صدر و نومنتخب رکن اسمبلی حافظ حفیظ الرحمان کو اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا گیا،اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے حافظ حفیظ الرحمان کو اپوزیشن لیڈر مقرر کیا ہے۔حافظ حفیظ الرحمان نے گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی اے 2 گلگت سے الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے۔
قبل ازیں گلگت بلتستان اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کے لیے ہونے والے انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے عمران ندیم اسپیکر جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے کفایت الرحمان ایڈووکیٹ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر نذیر احمد کی صدارت میں منعقد ہوا، جس کے دوران نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا عمل مکمل کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر نذیر احمد نے اعلان کیا کہ پیپلز پارٹی کے عمران ندیم اسپیکر اور مسلم لیگ (ن)کے کفایت الرحمن ایڈووکیٹ ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں پر بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد رکن کی جانب سے بھی انتخابی عمل پر کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔