اسلام آباد (سب نیوز)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی سے آزادجموں وکشمیرکے وفد کی ملاقات ہوئی،چیئرپرسن جموں وکشمیر ڈیموکریٹک پارٹی ایڈووکیٹ نبیلہ ارشاد نے وفد کی قیادت کی، اعلامیے کے مطابق ملاقات میں اسد قیصر، شہرام ترکئی، عاطف خان اور اخوانزادہ حسین یوسفزئی بھی موجود تھے۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر کے عوام نے مسئلہ کشمیر اور جمہوری و قومی حقوق کیلئے بے مثال قربانیاں دیں، موجودہ صورتحال کا حل تحمل، سیاسی بصیرت اور باہمی احترام کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے۔محمود خان اچکزئی نے تمام سیاسی قوتوں، حکومتی نمائندوں کو اشتعال انگیز بیانات سیگریز کا مشورہ دیتے ہوئے بامقصد مذاکرات کے آغاز کیلئے فوری اعتماد سازی کے اقدامات کو ناگزیر قرار دیا۔
محمود خان اچکزئی نے کہا ایکشن کمیٹی ارکان کیخلاف عائد فورتھ شیڈول سمیت دیگر پابندیوں کا خاتمہ کیا جائے، نقل و حرکت پر عائد پابندیوں کو فوری طور پر اٹھانے کی ضرورت ہے،انہوں نے ایکشن کمیٹی سے 23جون کے اعلان کردہ لانگ مارچ پر نظرثانی کا بھی مطالبہ کیا۔محمود خان اچکزئی نے کہا فریقین ایسے اقدامات سے اجتناب کریں جن سے تصادم کا خطرہ پیدا ہو، محرم الحرام کے تقدس کے پیشِ نظر کسی بھی جانب سے طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائے اور آزاد کشمیر میں خوراک، ادویات، پیٹرولیم مصنوعات و دیگر اشیاکی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان کیخلاف عائد فورتھ شیڈول سمیت دیگر پابندیوں کا خاتمہ کیا جائے، محمودخان اچکزئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

