ہومتازہ ترینایم کیو ایم نے بجٹ کیلئے ووٹ دینے کو سندھ گورنر شپ کی واپسی اور آرٹیکل 140اے میں ترمیم سے مشروط کردیا

ایم کیو ایم نے بجٹ کیلئے ووٹ دینے کو سندھ گورنر شپ کی واپسی اور آرٹیکل 140اے میں ترمیم سے مشروط کردیا

اسلام آباد(آئی پی ایس ) ایم کیو ایم نے وفاقی بجٹ کے لیے ووٹ دینے کو سندھ کی گورنر شپ کی واپسی اور آرٹیکل 140 اے میں ترمیم سے مشروط کردیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 140 اے عوامی مفاد کی پہلی ترمیم ہے جس پر ہمیں جواب چاہیے، ہمارے گورنر کو کیوں نکالا ہمیں اس کا بھی جواب دیا جانا چاہیے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو گورنر شپ واپس دی جائے، نواز شریف کو بھی ہٹایا تو انہوں نے کہا کہ مجھے کیوں نکالا؟ ہمیں بھی جواب دیا جائے ہمارے گورنر کو کیوں نکالا؟ ایم کیو ایم کے گورنر نے آئی ٹی میں کام کیا، 50 ہزار بچوں کو اپنے قدموں پر کھڑا کیا، وہ نوجوان ڈیڑھ ہزار ڈالر ماہانہ کما رہے ہیں لیکن ہمارے گورنر کو ہٹایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس بجٹ میں اسی شرط میں ووٹ دیاجائیگا کہ ہمیں گورنر سے متعلق مطمئن کیا جائے، اگر گورنر شپ نہیں دیتے تو پھر خالد مقبول صدیقی کو فیصلہ کرنا ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔