Wednesday, June 17, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانامیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کا جمعہ کو پیٹرول قیمتوں میں کمی کیلئے ملک گیر مظاہروں کا اعلان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کا جمعہ کو پیٹرول قیمتوں میں کمی کیلئے ملک گیر مظاہروں کا اعلان

لاہور (سب نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے لیے ملک گیر مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کیلئے 19 جون کو ملک گیر مظاہرے کیے جائیں گے، جماعت اسلامی جمعہ کو تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز پر بڑے مظاہرے کرے گی۔ انکا کہنا تھا کہ اب پیٹرول کی قیمت میں 10یا 15روپے کمی سے کام نہیں چلے گا، فوری طور پر پیٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر پر لائی جائے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں کو تین سال کے لیے منجمد کیا جائے، ایران امریکا معاہدے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت گر رہی ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت فی لیٹر پیٹرول پر 116 روپے لیوی سمیت 150 روپے ٹیکسز وصول کر رہی ہے۔ پیٹرول پر لیوی کی فوری کٹوتی کی جائے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غریب اور مڈل کلاس عوام کب تک شاہی خزانے کا بوجھ اٹھائیں گے؟ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔