Friday, June 12, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینگڈانی میں غیر ملکی شراب کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، 3 ہزار 717 بوتلیں برآمد

گڈانی میں غیر ملکی شراب کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، 3 ہزار 717 بوتلیں برآمد

گڈانی: (آئی پی ایس) محکمہ ایکسائز بلوچستان ساؤتھ زون نے پاک بحریہ کے تعاون سے ضلع حب کے ساحلی علاقے گڈانی میں مشترکہ انٹیلی جنس کارروائی کرتے ہوئے شراب اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان محکمہ ایکسائز کے مطابق 10 جون 2026 کو کی گئی کارروائی کے دوران 3 ہزار 717 غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کر لی گئیں جن کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔ ضبط شدہ سامان کے حوالے سے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ڈی جی ایکسائز محمد زمان نے بتایا کہ گزشتہ دنوں پاک بحریہ کے تعاون سے 425 کلوگرام آئس، 20 کلوگرام چرس اور 5 ہزار 76 بوتلیں غیر ملکی شراب و بیئر برآمد کی گئی تھیں جن کی مجموعی مالیت تقریباً 31 ارب روپے بتائی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران 25 ارب روپے مالیت کی منشیات اور 10 ہزار سے زائد شراب و بیئر کی بوتلیں قبضے میں لے کر بین الاقوامی سمگلنگ نیٹ ورکس کو بھاری مالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔