Friday, June 12, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینوزیراعظم شہباز شریف کی "اپنا گھر اسکیم" میں مزید سہولتیں دینے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف کی “اپنا گھر اسکیم” میں مزید سہولتیں دینے کی ہدایت

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے کم اور متوسط آمدنی والے طبقے کو گھر کی ملکیت کے حصول میں آسانی فراہم کرنے کے لیے “اپنا گھر اسکیم” میں مزید سہولتیں شامل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اسکیم کے تحت قرضوں کے حصول کے طریقہ کار کو مزید آسان بنایا جائے، درخواستوں کی منظوری کا عمل تیز کیا جائے اور زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کو اس پروگرام سے فائدہ پہنچایا جائے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عام شہری کے لیے ذاتی گھر کا خواب حقیقت بنانا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔
اجلاس میں اسکیم کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور مختلف تجاویز پر غور کیا گیا، جن میں قرضوں کی شرائط میں نرمی، ادائیگی کی مدت میں توسیع اور درخواست گزاروں کے لیے مزید سہولت مراکز کے قیام جیسے اقدامات شامل تھے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رہائشی شعبے کی ترقی نہ صرف عوام کو بہتر رہائش فراہم کرے گی بلکہ تعمیراتی صنعت اور اس سے وابستہ شعبوں میں روزگار کے مواقع بھی پیدا کرے گی۔

انہوں نے متعلقہ وزارتوں اور مالیاتی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ اسکیم کی شفافیت اور مؤثریت کو یقینی بنائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔