Friday, June 12, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم کی ہدایت پر ای سی سی نے خیبر پختونخوا کو گندم کی فراہمی کی منظوری دے دی

وزیراعظم کی ہدایت پر ای سی سی نے خیبر پختونخوا کو گندم کی فراہمی کی منظوری دے دی

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ای سی سی نے خیبر پختونخوا کو گندم کی فراہمی کی منظوری دے دی۔
وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 12 جون 2026وزیراعظم کے احکامات کی روشنی میں وزارتِ فوڈ سیکیورٹی نے خیبر پختونخوا کے عوام کو گندم کی فراہمی کے اقدامات مکمل کر لیے، خیبر پختونخوا کو گندم کی فراہمی وزیراعظم کی عوام دوست پالیسیوں کا عملی مظہر ہے۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق خیبر پختونخوا کو گندم سال کے آغاز میں مقرر شدہ سرکاری قیمت پر فراہم کی جائے گی، وفاقی حکومت عوام کو سستی گندم کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔