Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینوزیراعظم کی صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس، قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری

وزیراعظم کی صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس، قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری

اسلام آباد (آئی پی ایس) اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل (این ای سی ) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی گئی جبکہ رواں مالی سال 2025-26 کے ترقیاتی بجٹ کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس میں صوبوں کے سالانہ ترقیاتی منصوبوں (اے ڈی پی ) پر بریفنگ اور پریزنٹیشنز پیش کی گئیں۔
اجلاس کے دوران آئندہ مالی سال 2026-27 کے پبلک سیکٹر انویسٹمنٹ پروگرام کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ رواں مالی سال کے پبلک سیکٹر انویسٹمنٹ پر بھی غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں یکم اپریل 2025 سے 31 مارچ 2026 تک سی ڈی ڈبلیو پی کی پیش رفت رپورٹ پیش کی گئی، جبکہ اسی مدت کے دوران اسکیموں کی ای سی این ای سی اور ایکنک سے منظوری کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

اجلاس میں میگا منصوبوں کی مانیٹرنگ اور ایویلیوایشن رپورٹ کی منظوری بھی دی گئی، اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت اہم حکومتی شخصیات شریک ہوئے۔

اجلاس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی وزیراعظم ہاؤس پہنچے، جبکہ سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال اور رانا ثنااللہ بھی اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔ اس کے علاوہ مریم اورنگزیب اور وزیراعلیٰ بلوچستان بھی وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔